(رائٹر) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی ٹیم کو غیر ملکی رہنماؤں سے رابطہ کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے مشورہ لینا چاہیے۔
ایک پروگرام
میں کیری نے کہا ’’مسٹر ٹرمپ کی غیر ملکی رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت سے پہلے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
کس ملک کے کون سے رہنما سے بات کرنی ہے اس کے بارے میں ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی‘‘۔